بولتا ہے

انگریزی , اردو and پنجابی

وشیششتھتاوں

ذاتی چوٹ سے متعلقہ وکیل جو درج چیزوں سمیت سنگین چوٹوں میں باقیماندہ لوگوں کی نمائندگی کرتی ہیں: دماغی چوٹ، حبل شوکی کی چوٹ، ہاتھوں اور پاؤں کے فالج، آدھے دھڑکے فالج، کوئی عضو کٹے ہوئے شخص یا عضو سے محروم ہونے کے معاملات، سر کی چوٹ، گردن کی چوٹ، ذاتی چوٹ، ہڈی کی چوٹ، بچوں یا کمسن لوگوں کی چوٹ یا موٹر گاڑی کے حادثہ: کار حادثہ، موٹر سائیکل کے حادثہ، ٹرک کے حادثہ، کشتی کے حادثہ، پیدل چلنے والے اور سائیکل چلانے والے کے حادثہ میں موت کے لئے بیجا کلیم (زر مبادلہ کا دعوی)۔

Kiran Qureshi B.A., LL.B.

فون 416.633.1065
فیکس 416.633.9782
ای میل kiran@carranza.on.ca
download contact details

بہت ہی کم عمر سے کرن نے فرض اور توقع کی اہمیت کو سمجھا ہے۔ پاکستان کے مہاجر والدین کے بچہ کی حیثیت سے یہ بات ان کے ذہن میں بیٹھ گئی تھی کہ ان کے لئے اپنے اعمال اور فیصلوں کے دوررس اثرات کے بارے میں سوچنا ہمیشہ ضروری ہے۔

کرن براہ راست جانتی ہیں کہ ثقافتی روایتوں اور خاندانی ڈھانچہ کا احترام اور انہیں نارتھ امریکن سوسائٹی کے مطابق ڈھالنا کیا معنی رکھتا ہے۔ وہ اپنے خاندان کا دھیان رکھنے میں یقین رکھتی ہیں اور وہ اپنے تمام گاہکوں کو خاندان ہی تصور کرتی ہیں۔

اپنے پس منظر اور ایک وکیل کی حیثیت سے اپنے تجربہ کی وجہ سے کرن اس چیز کو واضح کرنے، شناخت کرنے اور سمجھنے کی زیادہ اہلیت رکھتی ہیں کہ کوئی چوٹ کسی شخص کو جسمانی سے ہٹ کر نفسیاتی اور جذباتی طور پر کس طرح متاثر کرتی ہے۔ حادثے کے شکار شخص کا احساس مقصدیت ہی مجروح ہو جاتا ہے۔

ایک منظم اور فعال دماغ کی حامل کرن ہمیشہ اپنے کیسوں پر کام کرتی رہتی ہیں—ثالثی کے لئے تیاری کرتی ہیں، کسی بھی بحث و مباحثہ کا پیشگی خاکہ تیار کرتی ہیں، اپنے گاہکوں کی ضروریات اسی وقت پوری کرتی ہیں جیسے ہی وہ سامنے آتی ہیں، ان کی مایوسیوں کو سنتی ہیں اور ان کا احترام اور اعتماد حاصل کرتی ہیں۔

کرن صرف اپنے گاہکوں کے ثقافتی، خاندانی اور سماجی حالات ہی کو نہیں سمجھتی ہیں، بلکہ ان کی خیر سگالی میں ذاتی دلچسپی بھی رکھتی ہیں۔ وہ اپنے تمام گاہکوں کے ساتھ کھلی ہوئی اور دیانتدار رہتی ہیں اور ان کے لئے بہتر سے بہتر تصفیہ حاصل کرنے کے لئے وہ سب کچھ کر سکتی ہیں جو ان کے اختیار میں ہے۔

کرن نے سپیریئر کورٹ آف اونٹیریو کی سماعتوں میں اور ورک پلیس سیفٹی اینڈ انشورینس اپیلز ٹریبیونل، کنیڈا پنشن پلان ٹریبیونل اور فائننشیل سروسیز کمیشن آف اونٹیریو کے سامنے معاملات کے ضمن میں تعاون کیا ہے۔

تعلیم

  • (اونٹیریو بار میں داخل کی گئیں (2008
  • (بیچلر آف لاء، اوسگوڈ ہال لاء اسکول (ایل ایل بی، 2007
  • (بیچلر آف آرٹس میں ممتاز، یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹیریو (بی اے، 2004