حبل شوکی کی چوٹ

فوری عمومی جائزہ

حبل شوکی کی چوٹ (SCI) حبل شوکی کو پہنچنے والا وہ نقصان ہے جو چوٹ لگنے کے مقام سے نیچے جسم میں کلی یا جزوی نا کارگی یا ہیجان کا سبب بنتا ہے (مثلا حبل شوکی کا فالج جس میں ہاتھوں اور پاؤں کا فالج اور آدھے دھڑ کا فالج شامل ہیں(

   حبل شوکی کی چوٹوں میں بچ جانے والے لوگوں کو اپنی بقیہ زندگی کے لئے اکثر بہت زیادہ نگہداشت، گھر اور گاڑی میں حسب ضرورت تبدیلی، آمدنی کے ضمن میں تعاون اور کافی پیشہ ورانہ تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ حبل شوکی کی چوٹ سے متعلقہ ایک لاء فرم کی حیثیت سے ہم آپ کی زندگی کے ان تمام پہلؤوں کی تبدیلیوں کی خاطر معاوضہ دلانے کے لئے کام کرتے ہیں۔

حبل شوکی کی چوٹ

ثقافتی پس منظر

کرانزا میں ذاتی چوٹ کے وکلاء اور عملہ کے افراد صرف زبان کی رکاوٹ ہی پر قابو پانے میں مدد نہیں کر سکتے ہیں بلکہ ہم سامنے آنے والے کسی بھی ثفافتی مسئلہ کے ضمن میں بھی تعاون کر سکتے ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • روایتی بمقابل جدید دوائیں اور دوا دینے سے متعلقہ اختلافات
  • عزیزوں کو طبی مسائل سے آگاہ کرنا اور ری ہیب ٹیموں اور گھرانے میں فیصلہ لینے والے کلیدی افراد کے درمیان فیصلوں کو آسان بنانا
  • جسمانی اشاروں اور اس بات کی وضاحت کرنا کہ اس کی ترجمانی کس طرح آپ کی نگہداشت کو متاثر کر سکتی ہے
  • نگہداشت، علاج اور صحتیابی پر مذہب کا اثر
  • ندامت، افسردگی اور تنہائی کے گرد ثقافتی کلنک کے ٹیکے
  • صحت بخش تغذیہ، غذا اور جڑی بوٹیوں سے علاج کے استعمال کی اہمیت
  • دماغی چوٹ گھرانے کے لوگوں، ان کی سماجی حیثیت اور مستقبل کے امکانات کو کس طرح متاثر کرتی ہے
  • کسی گھرانے کے عقائد اور کنیڈا کے صحت نگہداشت کے نظام کے درمیان خلا کو پر کرنا

کسی کیس میں ثقافتی مسائل کی حقیقی مثالیں

کرانزا میں ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت کس قدر مشکل پیش آسکتی ہے جب انگریزی آپ کی پہلی زبان نہ ہو۔ ثقافتی اختلافات اکثر آپ کے کیس کو متاثر کر سکتے ہیں۔ صحیح نمائندگی کا ہونا ایک بڑی تبدیلی لاسکتا ہے۔

مقتدرہ کے خیالات

ہمارے ایک گاہک نے ایک ایسے ملک میں پرورش پائی تھی جہاں پولیس بدعنوان اور پر تشدد تھی۔ اس نے جلد ہی زندگی میں پولیس سے ڈرنا اور بغیر کوئی سوال کئے اس کا حکم ماننا سیکھ لیا تھا۔

کنیڈا میں، وہ ایک کار حادثہ میں پھنس گیا تھا۔ غیر مناسب ڈھنگ سے مڑنے کی وجہ سے موقع ہی پر اسے ایک ٹریفک ٹکٹ جاری کیا گیا تھا، جبکہ دوسری گاڑی نے ایک سرخ بتی کو پار کیا تھا۔ افسر نے اسے ٹکٹ کی ادائیگی کرنے کے لئے کہا اور گاہک نے اس کا حکم مانا، اگرچہ وہ نہیں مانتا تھا کہ حادثہ اس کی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا۔

اس کے نتیجہ میں نقصانات کے لئے کی جانے والی دیوانی کارروائی میں بیمہ سے متعلقہ وکیل نے دلیل دی کہ ہمارے گاہک کے ذریعہ ٹکٹ کی ادائیگی کا مطلب ہے کہ ہمارے گاہک نے غیر مناسب ڈھنگ سے مڑنے اور حادثہ کا سبب بننے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ چونکہ ہم اپنے گاہک کے ملک میں پولیس کے ساتھ اس کے سابقہ تجربے سے آگاہ تھے، اس لئے ہم پولیس سے اس کے اختلاف کو واضح کر سکے اور اس بنیاد پر کلیم کا تصفیہ کرا سکے کہ دوسرا ڈرائیور ہی 100% غلطی پر تھا۔

حبل شوکی کی چوٹ

ہم کس طرح مدد کر سکتے ہیں

گھرانے کے لوگ اکثر اس بات سے حیران اور پریشان ہو جاتے ہیں کہ ایک چوٹ ان کی زندگیوں اور ان کی مالی حالت کو کس قدر متاثر کر سکتی ہے۔ ذاتی چوٹ سے متعلق ایک تجربہ کار وکیل آپ کی موجودہ حالت کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے اور آپ کے قانونی استحقاقات کی وضاحت کر سکتا ہے۔

کرانزا میں، ہماری شمولیت اسی وقت شروع ہو جاتی ہے جب ہم آپ سے ملتے ہیں۔ ہر باہمی عمل کے ذریعہ ہم اپنی بہترین صلاحیت کی حد تک آپ کو مطمئن، محفوظ اور تعاون یافتہ ہونے کا احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم برابر آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کی ضروریات پوری کریں ہم اتنے زیادہ عہد بند ہیں کہ کنیڈا میں کرانزا ذاتی چوٹ سے متعلقہ ISO سے تصدیق شدہ واحد لاء فرم بن گیا ہے۔

ISO کے ذریعہ تصدیق شدہ ہونے کا یہ عمل یقینی بناتا ہے کہ ہماری فرم سب سے اعلی معیار کی کلائنٹ سروس سمجھی جاتی ہے، یہ کہ ہم اپنے ربط، اپنی تربیت اور اپنی کارروائیوں کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔ ہم نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ ہم جو بھی کرتے ہیں اس کے مرکز توجہ آپ ہیں۔ ہم نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ آپ اہم ہیں۔

کرانزا میں، ہمارا کام قانونی کارروائی میں آپ کی مدد کرنے سے کہیں زیادہ ہے؛ اس بات کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کے پاس اپنی بحالئ صحت کے لئے مناسب ذرائع بھی ہوں۔ آپ کی میڈیکل اور ری ہیب ٹیمیں صحتیاب ہونے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے سخت محنت کرتی ہیں۔ وہ آپ کی جسمانی، جذباتی، دماغی اور سماجی ضروریات پر توجہ دیں گی۔ ہم ان سے مربوط ہو کر کام کریں گے، اس لئے آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کو ری ہیب سے متعلقہ علاج اور معاون آلات کے اضافی اخراجات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ اپنا خیال رکھیں۔

بقیہ چیزوں کو ہم دیکھ لیں گے۔

حبل شوکی کی چوٹ

معاوضہ کے لئے آپ کے اختیارات

اگر آپ گاڑی کے کسی حادثہ میں شامل ہیں تو مدد دستیاب ہے۔

آپ درج ذیل چیزوں کے حقدار ہیں:

ایکسیڈنٹ بینیفٹس

حادثہ میں آپ غلطی پر رہے ہوں یا نہ رہے ہوں، اونٹیریو کی تمام آٹو بیمہ پالیسیاں اسٹیٹیوٹری ایکسیڈنٹ بینیفٹس شیڈیول (SABS) میں بیان کردہ لازمی بینیفٹس فراہم کرتی ہیں۔

آپ کے گھرانے کے افراد اور منحصر لوگ بھی کچھ بینیفٹس کے حقدار ہو سکتے ہیں، خواہ وہ حادثہ میں شامل نہ رہے ہوں۔ ایکسیڈنٹ بینیفٹس کا کلیم کیا جاسکتا ہے، چاہے اس ملک کے اندر آپ کی قانونی رہائشی حیثیت کچھ بھی ہو۔

معذوری بیمہ

آپ کی ملازمت یا کسی نجی پالیسی کی طرف سے دستیاب معذوری سے متعلقہ مختصر مدتی یا طویل مدتی بینیفٹس کے لئے جلد سے جلد درخواست دیا جانا ضروری ہے۔ یہ بینیفٹس ہمیشہ بنیادی ہوتے ہیں۔ آپ کے کار کا بیمہ صرف انہیں چیزوں کے لئے معاوضہ دے گا جس کا معاوضہ آپ کی نجی معذوری پالیسی نہیں دے گی۔

غلطی کی بنیاد پر قانونی کارروائیاں

ایکسیڈنٹ بینیفٹس کے کلیم کے علاوہ آپ اس شخص یا ان لوگوں کے خلاف مقدمہ بھی دائر کر سکتے ہیں جو حادثہ کے ذمہ دار ہیں۔

اس قسم کا کلیم، جسے ہرجانہ سے متعلقہ کلیم کہتے ہیں، درج ذیل چیزوں کے لئے معاوضہ طلب کرتا ہے:

  • تکلیف اور اذیت
  • اقتصادی نقصانات (مثلا حالیہ اور مستقبل میں آمدنی سے متعلقہ نقصانات(
  • کمانے کی صلاحیت کا نقصان
  • مستقبل کے علاج اور نگہداشت کا خرچ
  • مستقبل میں خدمت پر مقرر شخص کے ذریعہ نگہداشت کا خرچ
  • گھر کی دیکھ بھال اور نگہداشت فراہم کرنے کی ضروریات کا خرچ
  • دیگر کاروباری اخراجات
  • گھرانے کی مشترک آمدنی کا نقصان
  • دیکھ بھال، رہنمائی اور مصاحبت کا نقصان جو آپ کے گھرانے کے قریبی لوگوں نے جھیلا ہے
  • گھرانے کے لوگوں کے اقتصادی نقصانات جو حادثہ کی وجہ سے اٹھائے گئے ہیں

ایک بار جب ہم آپ کے کیس کی تفصیلات اچھی طرح سمجھ لیں گے تو ہم آپ کو اس چیز کا اندازہ پیش کرسکیں گے کہ آپ کن چیزوں کا معاوضہ پانے کی توقع کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے لئے معاوضہ کے ان تمام ذرائع پر نظر ڈالتے ہیں جو آپ کے لئے دستیاب ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ معاوضہ میں ملنے والا ہر ڈالر آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کے لئے کتنا اہم ہے۔

1 ستمبر 2001 کو اسٹیٹیوٹری ایکسیڈنٹ بینیفٹس شیڈیول میں کی جانے والی اہم تبدیلیوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ یہ معلوم کرنے کے لئے آپ کسی وکیل سے رجوع کریں کہ آپ کن چیزوں کے حقدار ہوسکتے ہیں۔ آپ جن چیزوں کے حقدار ہوسکتے ہیں ان کے پرنٹ لئے جانے کے قابل عمومی جائزہ کے لئے، یہاں کلک کریں۔

حبل شوکی کی چوٹ

وقت کے حدود

بیمہ کمپنیاں کسی علاج یا خرچ کے لئے عام طور پر اسی وقت ادائیگی کریں گی جب آپ موافق بینیفٹ کے لئے درخاست دیں گے، اس لئے یہ بات اہم ہے کہ آپ ان تمام بینیفٹس کے لئے جن کی آپ کو ضرورت ہوگی جلد سے جلد درخواست دیں۔ وقت کے سخت حدود لاگو ہوتے ہیں۔ ہم آپ کے لئے ان مقررہ اوقات کو پورا کریں گے، تاکہ آپ اپنی صحتیابی پر توجہ دے سکیں۔

ذہن میں رکھنے کے لئے کچھ کلیدی حدود:

7 دن – آپ کے لئے ایکسیڈنٹ بینیفٹس سے متعلقہ بیمہ کمپنی کو حادثہ اور اس بات کی اطلاع دینا ضروری ہے کہ آپ کو چوٹ لگی تھی۔

30 دن – آپ کے لئے ضروری ہے کہ 30 دنوں کے اندر آپ بیمہ کمپنی کے ذریعہ فراہم کردہ ایکسیڈنٹ بینیفٹس سے متعلقہ درخواست پر کریں اور اسے بھیج دیں۔ اگر آپ اس سے زیادہ وقت لیتے ہیں تو بیمہ کمپنی آپ کے بینیفٹس کو 45 دنوں تک مؤخر کر سکتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے لئے بینیفٹس کا سرے سے انکار کر دے۔

120 دن – ان فریقوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لئے جو غلطی پر ہیں آپ کو اپنے ارادے کے بارے میں تحریری نوٹس دینا ضروری ہے۔

2 سال – اس ڈرائیور کے خلاف جو غلطی پر ہے یا بینیفٹس کا انکار کئے جانے کی صورت میں آپ کی بیمہ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کے لئے۔

آپ کے لئے بیمہ کمپنی کو وہ تمام معلومات فراہم کرنا ضروری ہے جس کی اسے آپ کے استحقاق کی تعیین کے لئے ضرورت ہے۔ اس کے ذریعہ اس قسم کی معلومات طلب کئے جانے کے بعد اس کی فراہمی کے لئے آپ کے پاس 10 کاروباری دن ہیں، بصورت دیگر وہ آپ کے بینیفٹس کو موقوف کرسکتی ہے یا اس سے انکار کر سکتی ہے۔

حبل شوکی کی چوٹ

دستبرداری

یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لئے جنہیں چوٹ لگی ہے اور ان کے گھرانے کے لوگوں کے لئے ایک عمومی حوالہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ہدایت نامہ میں شامل طبی اور قانونی معلومات کا مقصد قانونی یا طبی صلاح پیش کرنا نہیں ہے۔ اس ویب سائٹ کا مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لئے ہے اور اس کا مقصد کسی قانونی اور/یا صحت نگہداشت سے متعلقہ پیشہ ور شخص کے پیشہ ورانہ فیصلہ کا متبادل ہونا نہیں ہے اور آپ کو قانونی یا طبی صلاح کے لئے اس ویب سائٹ کے کسی مواد یا بیانات پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔ اس کا مقصد قانونی صلاح کار-گاہک میں رشتہ پیدا کرنا نہیں ہے۔ صلاح دی جاتی ہے کہ اپنی صحت یا مجوزہ طبی علاج کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے آپ اپنے ڈاکٹر یا صحت نگہداشت سے متعلقہ پیشہ ور شخص کے ساتھ مل کر کسی بھی طبی معلومات کا دھیان سے جائزہ لیں۔ جبکہ اس ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی درستگی کو یقینی بنانے کے لئے معقول کوششیں کی گئی ہیں، تاہم ہماری فرم معلومات کی درستگی اور جامعیت کے تعلق سے واضح یا اشارتی الزامی بیان یا ضمانت نہیں دے سکتی ہے۔ ہر شخص کی قانونی ضروریات منفرد ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہ مواد آپ کی قانونی صورت حال پر لاگو نہ ہوتی ہو۔ برائے مہربانی اپنی مخصوص ذاتی چوٹ کے معاملہ میں صلاح لینے کے لئے ذاتی چوٹ سے متعلقہ اونٹیریو کے کسی وکیل سے رابطہ کریں۔